
واشنگٹن: بخار کا پتہ لگانے کے لیے کئی جدید آلات متعارف کروائے گئے ہیں لیکن حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک ایسی سمارٹ بالی تیار کی ہے جو جسمانی درجہ حرارت سمیت دیگر افعال انجام دینے میں دیگر آلات سے بہتر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے تھرمل بالی متعارف کرائی ہے جو کہ اپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ بالی ہے جو انسانوں کو درجہ حرارت پر مسلسل نظر رکھنے کے قابل بناتی ہے۔
6 شرکاء کے ساتھ کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جلد کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے میں اسمارٹ واچ کے مقابلے میں ایک سمارٹ بالی زیادہ موثر ہے۔