بونیر: امن برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز تیز، ڈی پی او خود نگرانی کر رہے ہیں

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع بونیر شاہ حسن خود سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کو لیڈ کررہے ہیں۔سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی جاری رکھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج تھانہ گاگرہ ،تھانہ ناوہ گئی ، تھانہ گلبانڈی کے حدود میں واقع دور دراز پہاڑی علاقوں میں حالیہ مخدوش حالات کے پیش نظر علاقے میں امن و آمان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او بونیر نے سرچ اپریشن کی ذاتی نگرانی کی اور اس کو لیڈ کیا ۔ جس میں ضلعی پولیس ، سی ٹی ڈی ، ڈی ایس بی بشمول اینٹیلی جنس اہلکاران کثیر تعداد میں شریک رہیں ۔دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ایک عدد پستول بمع 20 عدد کارتوس برآمد کیا گیا جبکہ کافی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور بعد از کلئیر کرنے پررہا کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button