
لوئیر دیر) ضلع دیر پائین کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے دیر قامی پاثون کے زیر اہتمام قومی وصوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کے درمیان مزکرہ کا انعقاد کر کے مقررین نے اپنے تر جیحات پیش کر دی،مزاکرے میں پی ٹی ائی پارلیمنٹرین کے مظفرسید ایڈوکیٹ،بر یگیڈ ئر سعید اللہ جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری انجینئر یعقوب الرحمن،پی پی پی کے ضلعی صدر محمود زیب خان،عالم زیب ایڈوکیٹ،پی ایم ایل (ن) کے ملک محمدنعمان خان، سردار جاوید معروف انیکر پرسن حسن خان آل پاکستان انجینئر ز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بشیر خان،سماجی شخصیت سید محمد اسحاق جان، ازاد امیدوار علی شاہ مشوانی اے این پی کے عمران ٹھاکر راہ حق پارٹی کے عبید الرحمن ٹریڈ یونین کے صدر حاجی انوار الدین دیر قامی پاثون کے سرپرست ملک جہان عالم صدر ملک شاہ نسیم خان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، مذکرہ میں جے ائی،پی پی پی،پی ایم ا یل ن،راہ حق پارٹی،اے این پی نے اپنے اپنے منشور اور تر جیحات پیش کیں،مذکرہ سے دیر قامی پاثون کے سر پرست ملک جہان عالم اور صدر ملک شاہ نسیم خان کا کہناتھا کہامیدواروں کی ذمہ داری ہے کہ پائپ نلکا کی سیاست سے گریز کرکے ضلع کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ایوانوں میں جاندار کردار اداکرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ ضلع شدید پسماندگی کا شکار رہاہے اور یہاں سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے وہ کردار ادا نہیں کی ہے جو کرنی چاہئے تھی،مذکرہ سے سیاسی جماعتوں کے مشران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلع میں رواداری کی سیاست کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ضلع کو ماڈل بنانے اور میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے جدوجہد کریں گے،امیدواروں نے کہاکہ تیمرگرہ کو ڈویژن بنانے سمیت ملاکنڈ ڈویژن کو فری ٹیکس زون قرار دینے کی منظوری دی جائے گی انھوں نے کہاکہ کوٹو ہائیڈرو پراجیکٹ سے رائلٹی لینے اور مقامی ابادی کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گے،مقررین نے اس بار پر اتفاق کیا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ضلع کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔