
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی چیر مین محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ ائی ایم ایف کی جانب سے سرکاری ملازمین پر کڑی شرائط لاگو کرنے نہیں دے گے،پنشن خاتمہ اور تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ نہ ہونے کے خلاف جلد احتجاج کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،سرکاری ملازمین اتحاد واتقاق کا مظاہرہ کرکے اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ے ہونے کیلئے تیار رہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز ایجوکیشن کمپلکس بلامبٹ میں اپیکا ایجوکیشن یونٹ کی نومنتخب کابینہ حلف برداری تقریب سے کرتے ہوئے کیا،تقریب سے اپیکا کے ضلعی صدر صحت جان سکول افیسرز ایسوسی ایشن کے صدر پرنسپل صلاح الدین خان اگیگا کے چیر مین اخون زادہ عبید اللہ جنرل سیکرٹری مسلم خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ایس ڈی اوز،اے ڈی اوز،کلاس فور ملازمین کے صدر عبید الرحمن کے علاوہ مختلف محکموں کے کلرکس اور اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،تقریب سے اپنے خطاب میں اپیکا کے صوبائی چیر مین محمد سلیم خان نے ایجوکیشن یونٹ کے نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کہ اور کہاکہ نومنتخب کابینہ کلرکس برادری کی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کریں گے انھوں نے کہاکہ ائندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین پر کڑا وقت انے والا ہے کیونکہ ائی ایم ایف نے سخت شرائط رکھے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا خاتمہ سمیت ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ہے تاہم سرکاری ملازمین کی واحد متحد تنظیم اگیگا ان کے خلاف ڈٹ کھڑے ہونگے اور سرکاری ملازمین کی حقوق کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن خاتمہ اور تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ نہ ہونے کے خلاف جلد احتجاج کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اس موقع پر صوبائی چیر مین محمد سلیم خان نے ایجوکیشن یونٹ کے نومنتخب کابینہ صدر علی اکبر جنرل سیکرٹری عدنان خان و دیگر ممبران سے حلف لیا۔
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع دیر لوئر کے اقلیتی برادری نے صوبہ پنچاب کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کی اقلیتوں کیلئے پیکچ دینے کا مطالبہ کردیا اپنے ایک بیان میں اقلیتی رہنماء سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر شہزاد کھوکھر نے کہا کہ ضلع دیر میں اقلیت انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں آمدن کا کوئی زریعہ نہیں جبکہ مکانات کے کرایے روز بروز بڑھ رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ یہاں کے اقلیتوں کو نہ صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نہ ہی کسی این جی او مالی معاونت کررہی ہے انھوں نے کہاکہ اقلیت برادری پاکستان کے محب وطن ہونے کیساتھ ساتھ ہر دکھ میں شریک ہے اور ملک کی تحفظ اور حفاظت میں اہم کردار رہاہے انھوں نے کہاکہ صوبہ پنچاب کے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اقلتیوں کیلئے دس کروڑ روپے کا خصوصی پیکچ کا اعلان کیا ہے جوکہ خوش ائندہے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی آمین گنڈا پور سے پرزورمطالبہ ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں رہائش پذیر اقلیتوں کی کسمپرسی پر رحم کرکے ان کے ساتھ مالی معاونت کی خاطر خصوصی پیکچ کا اعلان کریں۔