شرینگل: ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے آ گاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

Spread the love

شرینگل (تحصیل رپورٹر) ٹی بی کنٹرول پروگرام اپردیر اور اے سی ڈی کے زیر انتظام ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے آ گاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا۔تفصیلات کی مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں آ گاہی سیمینار کے بعد عوامی آ گاہی کیلئے دیر بازار میں ختم نبوت چوک تک واک بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے حکام نے کہا کہ عوام ٹی بی کے علامات کھانسی،بلغم اور بخار ظاہر ہوتے ہی ٹی بی کنٹرول سنٹرز تشریف لائیں۔اور اس قابل علاج مرض سے اپنے آپ کو بچائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارے صحت نے اس مرض کے مکمل خاتمے کا عزم کیاہے۔اور ٹی بی کی روک تھام حکومت خیبرپختونخوا کے ترجیہات میں شامل ہے۔ اس مقصد کیلئے ہم سب مل کر کام کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندگان اور اے سی ڈی سے وابستہ افراد عوامی سطح پر ٹی بی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کریں۔ سیمینار اور آگاہی واک میں ٹی بی کنٹرول پروگرام ،ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ ح کے حکام،ڈاکٹرز،صحافی اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button