بونیر: ریلیف پیکج کے تحت 15 متاثرین میں چیک تقسیم

Spread the love

بونیر۔(اے ار عابد سے) اے ڈی سی ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ تیز بارشوں سے متاثرین کے لئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کے تحت بونیر کے 15 متاثرین کو چیک دئے گئے ہیں جن میں مکمل تباہی کے شکار گھروں کے چھ مالکان کو سات سات لاکھ روپیہ اور نو جزوی متاثرہ گھروں کے مالکان کو تین لاکھ پچاس ہزار فی کس کے چیک دئے گئے ہیں تاہم تین کیس تاحال التوا میں ہیں جس کی وجہ این ڈی ایم اے کے احکامات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے جو جلد فیصلہ ہوجائے گا۔تاہم اے ڈی سی نے انکشاف کیا ہے کہ کل 45 اطلاعات موصول ہوئے تھے لیکن کمیٹی کی تصدیق کے بعد صرف 18 درخواستیں درست پائی گئی جبکہ دیگر درخواستوں میں غلط بیانی کرنے والے مالکان مکان اور حلقہ پٹواری کے خلاف پی ڈی ایم اے قوانین کے روشنی میں کاروائی کی جائے گی اور اس منفی کرداروں کو نشان عبرت بناکر مستقبل میں صرف مستحق متاثرین کو انکا پورا حق دیا جائے گا اور ان کے حق کسی مافیا کے زریعے ہڑپ کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،انشاء اللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button