
لوئیر دیر ) اتمان خیل قبیلے نے یوم تاسیس کو یکم جنوری کے بجائے 6اپریل کو منعقد کروانے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں قوم اتمان خیل قبیلے کا ایک ہنگامی اجلاس صدر پرنسپل جان محمد کے زیر صدارت میں تیمرگرہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جسمیں قوم اتمان خیل قبیلے سرکردہ مشران ملک شیر محمد،مولانا نبی شاہ،ملک ایوب، فضل مالک،شہاب اتمانی اور دیگر مشران نے شرکت کی اجلاس سے اتمان خیل قبیلے کے صدر پرنسپل جان محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اتمان خیل تمام اقوام کو امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور ہم تمام اقوام آپس میں بھائی اور ایک ہے قوم اتمان خیل قبیلہ کے مشران اور نوجوانوں آپس میں متحد ہو جائے اور تمام شہریوں کی بلا تفریق بے لوث خدمت جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ اتمان خیل قبیلے کی یوم تاسیس کو جوش وخروش سے منانے کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کریں اور اس بار موسمی حالات کی وجہ سے اتمان خیل قبیلے کی یوم تاسیس یکم جنوری کے بجائے 6اپریل کو منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 6اپریل کو ہونے والا یوم تاسیس موقع پر تیمرگرہ میں بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔۔۔