اپردیر: حسین سیاحتی مقام باڈگوئی ٹاپ سڑک پانچ ماہ بعد برف ہٹاکر ٹریفک اور سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) ضلع اپر کا سیاحی مقام باڈگوئی ٹاپ جو کمراٹ اور دیر کو کالام سوات کے علاقے اتروڑ کو آپس میں ملاتا ہے، جس سے سیاح کالام سوات سے کمراٹ اور کمراٹ سے کالام تک آسانی ان سیاحتی مقامات تک دونوں اطراف کم فاصلے کے باعث پہنچا دیتے ہیں۔باڈگوئی ٹاپ سطح سمندر سے پانچ ہزار پانچ سو میٹر بلندی پر واقع ہونے سے یہاں کئی فٹ برفباری سے دسمبر،جنوری میں سوات اور اپردیر کے مابین ٹریفک کیلئے پانچ سے چھ مہینے تک بند ہوتا ہے ۔
تھل کمراٹ کے رہائشی و سماجی کارکن گل اکبر کوہستانی نے بتایا کہ مزکورہ باڈگوئی ٹاپ روڈ جو بہت اونچائی پرلاموتی کوہستان کےآخری دیر اور سوات کے سرحدی حدود پر واقع ہے۔ موسم سرما میں شدید برفباری کے باعث ہوجاتا ہے اور پھر مئی ،جون کے مہینے میں اس سے برف ہٹاکر کھول دیا جاتا ہے۔
گل اکبر کا کہنا ہے کہ اب چونکہ موسم گرما شروع ہوچکا ہے اور ملک کے مختلف حصوں پنجاب، کراچی ،اسلام اباد،پشاور و دیگر علاقوں سے سیاح یا تو اپر دیر کے جنت نظیر وادی کمراٹ یا سوات کے علاقے کالام آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ باڈگوئی خود ایک سیاحتی مقام ہے اور جب سیاح کمراٹ یا کالام سوات کے ویزٹ کرتے ہیں تو وہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لیکر کالام سے کمراٹ،دیر اور کمراٹ دیر سے کالام شارٹ کٹ اس ٹاپ سڑک کے ذریعے چلے جاتے ہیں۔
گل کا کہنا تھا کہ وہ سیاح جو سوات سے دیر، کمراٹ انا چاہتے ہو ، ان کیلئے یہی راستہ کم فاصلہ بجائے سوات سے چکدرہ ،دیر سائیڈ سےآنا چاہتے ہو بہت لمبا چکر لگانا پڑتا ہے۔ اور اسی طرح کمراٹ براستہ شرینگل دیر سوات جانے کیلئے بھی فاصلہ لمبا پڑتا ہے۔ اس لئے دونوں اطراف سے سیاحوں کیلئے انے اور جانے کیلئے باڈگوئی ٹاپ کم فاصلہ اور آسان راستہ لگتا ہے۔
پی ٹی اٗئی تھل کے رہنما ملک رحیم اللہ نے کہا کہ باڈگوئی ٹاپ روڈ پچھلے پانچ ماہ سے بند تھا کیونکہ سڑک کی بندش سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہورہا تھا اس پی کے ۱۲سے ایم پی اے گل ابراہیم نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت جاری کیا اسے ہنگائی بنیادوں برف صاف کرکے ٹریفک کھولیں ۔ جس کے بعد سی اینڈ ڈبلیو کے ٹھیکدار نے باڈگوئی سے پچھلے دنوں برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے صاف سوات اور کمراٹ دیر کے مابین کھول دیا ہے۔
جس سے اب سوات اور دیر سائیڈ پر مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی آرہے ہیں لیکن باقی سڑک کا حصہ مکمل کلئیر ہے تاہم ٹاپ کے مقام پہاڑوں سے برف پھگل پانی سڑک پر آنے گاڑیاں معمول سلپ کرتا ہے باقی کوئی خاص مشکلات کا سامنا اب تک کسی کو نہیں ہوا اور سیاحوں سمیت لوگ آ وجارہے ہیں ۔
ایم پی اے فوکل پرسن مراد خان
حلقہ پی کے بارہ سے منتخب ایم پی اے گل ابراہیم جو کہ بجٹ سیشن میں مصروف ہونے کی بنا ان بات نہ ہوسکی ، لیکن ان کا نامزد فوکل پرسن اور بھائی مراد خان خود بھی برف ہٹانے کے کام کے دوران باڈگوئی ٹاپ میں موجود تھا ۔ اور ان کہنا تھا کہ ایم پی اے کا حکم تھا کہ سیاحوں اور مقامی افراد کو دونوں اطراف انے اور جانے میں برف کے باعث بند سڑک سے مشکلات کا سامنا ہورہا تھا۔ انہوں بتایا کہ ہم نے محکمہ سیای اینڈ ڈبلیو ایکسئین کو حالات سے آگاہ کرکے فوری برف ہٹانے کیلئے کہا۔
مراد خان نے پیغام میں بھی بتایا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے انجنئیراور ٹھیکدار بھیج کر برف تین روز میں ہٹا کر صاف کردیا جس سےپانچ ماہ بعد باڈگوئی ٹاپ سے ٹریفک کی روانی بحال کی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو ،ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر اپردیر کا شکریہ ادا کیا اور کام مانیٹرنگ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور مقامی اافراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں سڑک کھولنے تک باڈگوئی ٹاپ اور پورے سڑک سے برف صفائی میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہ کالام سوات اور کمراٹ دیر سائیڈ سے سیاح اور مقامی افراد بغیر کسی خوف وخطر کے ان حسین و سیاحتی مقامات باڈگوئی اورجنت نظیر وادی کمراٹ  کا سفر کرکے ان دلکش مناظر کو انجوائی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button