نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس کی کمان سنبھال لی

Spread the love

نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات (PSP) ۔

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات (PSP) نے لوئر چترال پولیس کی کمان سنبھال لی۔

لوئر چترال پولیس لائن پہنچنے پر ایس۔پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان اور دیگر افسران نے ڈی۔پی۔او کا پرتپاک استقبال کیا۔

لوئر چترال پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی۔پی۔او کو سلامی پیش کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات (PSP) نے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہر ایک شعبے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی خصوصی ہدایات دیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات (PSP) نے کہا لوئر چترال میں پبلک سروس ڈیلیوری اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ کی پالیسی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پبلک سروس ڈیلیوری اور جرائم کا سدباب میری اولین ترجیح ہوگی ۔

ہمارا بنیادی کام ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوم کا مدد گار بننا ہے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا اور جرائم کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

تھانہ کلچر میں بہتری عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور پولیس کے رویے میں تبدیلی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button