یونیورسٹی آف سوات میں پشتو ڈیپارٹمنٹ کا باقاعدہ افتتاح

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ سید جمال شاہ نے یونیورسٹی اف سوات میں پشتو ڈیپارٹمنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے معروف شعراءادیب اور فیکلٹی کے علاوہ متعدد شعبہ جات کے سربراہان اور طلبہ وطالبات نے شرکت کیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے وفاقی وزیر سید جمال شاہ اور معروف شاعر پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئ کے یونیورسٹی امد پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشتو ڈیپارٹمنٹ سوات کے عظیم تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے ادب کے تعویج کیلئے اپنی کوششیں کریں گے۔
وفاقی وزیر سید جمال شاہ نے مادری زبان کے اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مادری زبان کی ترویج اور ترقی کیلئے وزات بھر پور اقدامات اٹھا رہی ھے۔
اباسین یوسفزئ نے وائس چانسلر کے دوراندیشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر نے شعبہ کے قیام کا عظیم فیصلہ کیا ھے جس کو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔
تقریب میں ڈائریکٹر ھنرکدہ امنہ شاہ، کاشف ارشاد ایڈوائزر ثقافت اور قومی ورثہ سمیت علاقے کے معززین اور شعراء بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button