
بونیر(اے ار عابد سے ) نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کی ہدایت پر ضلعی یوتھ آفیسر نے گورنمنٹ ڈگری کالج سواڑی کے طلبہ کے لئے مشاعرے کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ تھے۔مشاعرے میں درجنوں طلبہ نے اپنا کلام پیش کیا اور طلبہ سے خوب داد وصول کی۔مشاعرے کے اختتام پر شعراء میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کر کے ان میں چھپی صلاحیتوں جو اجاگر کرنے کی مشن کو اگے بڑھا رہی ہے اور اس سلسلے میں طلبہ اور نوجوانوں کے لئے کھیلوں مشاعروں پینٹنگ تقاریر نعت خوانی اور حسن قرات کے مقابلے منعقد کرواکر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
مہمان خصوصی نے مذید کہا کہ بونیر کے نوجوان بہت ٹیلینٹڈ ہیں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے آئیندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔