سوات(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف سوات میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام انٹریونیورسٹیزٹیبل ٹینس چمپئین شپ کے سنسنی خیزمقابلوں کاانعقادکیاگیا۔ زون سی کی سطح پرسال 2024-25کیلئے منعقدہ ان مقابلوں کی میزبانی یونیورسٹی آف سوات نے کی جس میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، یونیورسٹی آف سوات اوریونیورسٹی آف ملاکنڈ سمیت کل آٹھ یونیورسٹیوں کے کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ ڈائریکٹرسپورٹس یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹرامجدعلی کے مطابق ڈبل اورسنگل فارمیٹ میں مجموعی طورپر20 میچزکھلئے گئے جن کے کئی راونڈزمیں کامیابی کے بعدیونیورسٹی اف سوات کی ٹیم کوسنگل فارمیٹ کے فائنل میچ میں یونیورسٹی آف ملاکنڈکے ہاتھوں شکست کاسامناکرناپڑاجبکہ ڈبل فارمیٹ کے فائنل میچ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے یونیورسٹی آف ملاکنڈکی ٹیم کومات دے کرچمپئین شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وائس چانسلریونیورسٹی آف سوات پروفیسرڈاکٹرحسن شیر نے دوروزہ مقابلوں کے انعقادکوخوش آئند قراردیااورمستقبل میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔