سوات(بیورورپورٹ) ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت کے جانب سے ایس ڈی پی او بریکوٹ فاروق خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق،ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین، ڈی ایس پی سرکل سٹی شاہی بخت، ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف حبیب شاہ، ڈی ایس پی ایڈمین کلیم اللہ، آفس سپرنٹنڈنٹ حضرت حسین، اکاونٹنٹ رحمت علی، پی اے ثناء اللہ شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے کہا کہ فاروق خان نہایت قابل اور فرض شناس آفسر تھے ، انہوں نے بحیثیت ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ اپنے تعیناتی میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کے خلاف جو کارروائیاں کی وہ قابل ستائش ہیں، انہوں نے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی فاروق خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اخر میں قائمقام ڈی پی او سوات نے ڈی ایس پی فاروق خان کو اعزازی شیلڈدی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔