
ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر)ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی پکڑ کر ملزمان کے خلاف پرچہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل واڑئ کارو درہ موسئ میں ٹمبر مافیا کے خلاف سب ڈویژنل فارسٹ افیسر سید عمادالدین کے زیرنگرانی محکمہ جنگلات ،پولیس، اور لیویز نے مشترکہ طورپر ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب اپریشن کیا۔علاقائی لوگوں نے ڈرانے دھمکانے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔لیکن اس کے باوجود سب ڈویژنل رینج فارسٹ آفیسر عمادالدین نے فارسٹ اہلکاروں ،پولیس اور لیوی کی مدد سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اور گاڑی کو ذخیرہ شدہ لکڑی سے لاد کر واڑی کی جنگلاتی حدود میں لے ائیں۔ عمادالدپن کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔