صوفی حمید کی نماز جنازہ ہزاروں افراد کی شرکت، رقت آمیز مناظر

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ جنازے اور تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کوملے۔ نماز جنازہ میں سابق آمیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان، سابق ایم این اے سید اخونزادہ چٹان، ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان، جماعت اسلامی کے قائدین،خیبر پختونخوا اور ملاکنڈ سے بھی جماعت اسلامی کے کارکنان اور رہنماؤں اور زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ صوفی حمید کو عنایت کلے میں ہزاروں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کیاگیا۔یادرہے کہ صوفی حمید کو جمعرات کے شام عنایت کلے میں نامعلوم افراد نے نماز مغرب کے ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلتے وقت فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button