لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے) میاں علی جان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صوبائی وائس چئیر مین جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کا صدر منتخب ہوگئے اس حوالے سے پشاور میں پٹرولیم ایسوسی ایشن کے انتخابات صوبائی چئیر مین گل نواز، جنرل سیکرٹری بیزاد خان اور امجد شنواری کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں ملاکنڈ ڈویژن پٹرولیم ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں علی جان کوپٹرولیم ایسوسی ایشن کے صوبائی وائس چئیر مین جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا اس موقع پر نو منتخب ملاکنڈ ڈویژن کے صدر میاں علی جان نے کہا کہ ان پر جس اعتمادکا اظہا رکیا گیا انہیں ٹھیس نہیں پہنچاینگے اور پٹرولیم ڈیلرز کے حقوق کے لئے اپنے صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔