
تالاش (حبیب محمد خٹک سے)ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ میں دیر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد .
دیر کے تاریخی پس منظر اور ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ کے علاؤہ شعرائے دیر کا مشاعرہ ہوا اور ملاکنڈ بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات کو ایوارڈ دئیے گئے .
دیر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔جس میں کثیر تعداد میں رکن افسران نے شرکت کی جن میں پروفیسرز، انجینئرز، ڈآکٹرز اور پاکستان سول سروسز اور ہی ایم ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے مختلف محکموں اور شعبوں کے انتظامی سربراہان بھی شامل تھے۔ ایسوسی ایشن کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور سینئر ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر محب اللہ خان،( دعا) ایسوسی ایشن کے صدر و چیف ایگزیکٹیو پیراپلیجک سنٹر پشاور ڈاکٹر سید محمد الیاس، ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید، سابق سیکرٹری آبپاشی و چیف ایگزیکٹیو پیڈو انجینئر قاضی محمد نعیم اور پشاور یونیورسٹی کے سابق ڈین و چیئرمین پروفیسر عبد الحمید جان نے اپنی تقاریر میں بتایا کہ افسران کی سطح پر دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحقین کی مدد رضائے الٰہی کا ذریعہ ہے۔ جبکہ یہ ایسوسی ایشن گزشتہ کئی دہائیوں سے افسران کے مابین یگانگت اور بھائی چارے کے علاوہ اضلاع دیر سے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں علاج کیلئے آئے مستحق مریضوں اور پیشہ ورانہ کالجوں اور جامعات میں حصول تعلیم کیلئے آئے باصلاحیت طلباء و طالبات کی مالی معاونت کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے ۔ خوش آئند بات یہ ہے۔ کہ اب تک ایسوسی کے جانب سے ہونہار طلباء کے سکالر شپ کے مد میں 23لاکھ جبکہ نادار اور مستحق افراد کے صحت کے مد میں 24لاکھ روپے خرچ کر چکے ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر کرم الٰہی نے دیر کے تاریخی پس منظر اور ایسوسی ایشن کی فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ کے علاؤہ ایک منظوم دعا پیش کی ۔جنہیں کافی سراہا گیا ۔جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کی معیت میں دیر کے ہردلعزیز شعراء کا مشاعرہ بھی ہوا. ملاکنڈ بورڈ کے زیراہتمام انٹر، میٹرک اور وفاق المدارس کے پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات کو ایوارڈ اور نقد انعامات بھی دیئے گئے۔