
سوات(بیورورپورٹ) سوات سے اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان ایڈووکیٹ کو حسن ابدال کے مقام پر پولیس نے گرفتا رکرلیا ۔ ترجمان پی ٹی آئی ملاکنڈڈویژن صلاح الدین یوسفزئی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایم پی اے علی شاہ خان ایڈووکیٹ قافلے سے بچھڑ گئے کہ اس دوران پولیس نے موقع پر پاکر گرفتا رکرلیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی شاہ خان ایڈووکیٹ کو دل کے مریض ہونے کے بعد گھنٹوں گزرنے کے بعد بھی دوائی نہیں دی جارہی ہے جوکہ قابل افسوس اور قابل مذمت اقدام ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔