دیر بالا: ٹریفک پولیس کو نئے فورک لفٹرز کی فراہمی، ٹریفک نظام میں بہتری کا عزم

Spread the love

واڑی(شیخ ابوسعید )

ٹریفک کی روانی  برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس دیر بالا اور ٹریفک پولیس واڑی کو نئے فورک لفٹر حوالہ۔۔

 

ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لیے جامعہ پلان ترتیب دے رہے ہیں جسکے ثمرات سے بہت جلد دیر بالا کی عوام بھرپور فائدہ اٹھائیگی۔ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات کی خصوصی مہربانی پر ٹریفک پولیس دیر بالا کے لئے فورک لفٹر منظور کر لیے گئے۔ ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان نے ٹریفک پولیس دیر بالا ڈرائیورز سے فورک کے متعلق ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے بعد ہی فورک لفٹر کی چابیاں ڈرائیورز کو حوالہ کیگئی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اکبر شینواری بھی موجود تھے۔

ڈی پی او دیر بالا نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس دیر بالا کو ہر قسم کی انکروچمنٹ ہٹانے اور روڈوں کو تجاوزات سے بلا تفریق خالی کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی پی او دیر بالا نے مزید کہا کہ سرکاری گاڑیاں ہمارے پاس ملک و قوم کی امانت ہیں جس کا خصوصی خیال رکھنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ اور عوام کی جان، مال اور آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button