
لوئیر دیر)ملک میں 2کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں اسے سکولوں میں داخل کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں دوسرے اقوام اورممالک کا مقابلہ جدید علوم اور سائینس وٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرنے سے ممکن ہے نجی تعلیمی اداریں کا تعلیم کی روشنی پھیلانے میں اہم کر دار ہیں ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے چئیرمین محمد نسیم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربشیر خان، سرتاج خان، انسانی حقو ق ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور پختون قومی جرگہ کے ارگنائزر عبد الغفار خان، ڈاکٹر مولانا عنایت اللہ اصلاحی و دیگر نے لمینس انٹرشنل سکو ل اینڈکا لج شہزادی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہ تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے تعلیم کے بغیرکسی بھی شعبہ میں ترقی ممکن نہیں علم مسلمانوں کا میراث ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ا غیار نے اپنا لیا ہے اور وہ دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ صرف ڈاکٹر اور انجنئیربننا فرض نہیں بلکہ دیگر فیلڈاور شعبہ جات پر بھی فوکس کرنا چاہئے ہیں انھوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کا تعلیم کے میدان میں خدمات مسلمہ ہے نجی تعلیمی ادارے غریب طلباؤ طلبات کو اپنے سکول وکالج میں مفت داخلے دیکر انہیں سپورٹ کرے تاکہ وہ بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر ملک کی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکے انھوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کا قیام صرف پیسہ کمانا مقصود نہیں ہونا چاہئے بلکہ وہ طلباء جوکہ قوم کا مستقبل ہے انہیں کوا لٹی تعلیم دی جائے انھوں نے کہا کہ جہالت کے اندھیرے تعلیم کی روشنی سے ختم ہو سکتے ہیں اور اقوام عالم کا مقابلہ تعلیم او ر جدید سائینس وٹیکنالوجی کے علوم سے ہی ممکن ہے۔