سوات: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ہفتہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے اجلاس، کرپشن کے خلاف آگاہی کا عزم

Spread the love

صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے ہفتہ انسداد بد عنوانی کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر، پولیس،تعلیم، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈبلیو ایس ایس سی، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شر کت کی۔اجلاس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ نے عوام کے فلاح وبہود اور تر قی اور اصلاح معاشرہ کیلئے مختلف ایونٹس کا اہتمام کیا ہے جن میں صحت، تعلیم وثقافت اور انسداد بد عنوانی کی روک تھام بھی شامل ہیں۔ہفتہ انسداد بدعنوانی سے متعلق صوبائی حکومت کے جاری کردہ واضح احکامات پر اداروں کے حکام اور افسران نہ صرف سختی سے عمل درآمدکریں گے بلکہ بد عنوانی کی روک تھام اور ملک کی تر قی میں اپنا کردار ادا کر یں گے۔معاشرے کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا 2دسمبر تا 9 دسمبر 2024ہفتہ انسداد و بدعنوانی منارہی ہے۔واضح ہے کے رشوت لینے و دینے والے دونوں جہنمی ہے۔بد عنوانی میں رسوائی و زلت ہے بدعنوانی کیسے ناسور سے دوررہنا چاہئے اس سلسلے میں سرکاری و تعلیمی اداروں، مدارس،کالج و یونیورسٹیوں اور دیگرصحت مراکز میں سمینار،ورکشاپ، آگاہی واک اور ریلیاں ہونگی، انٹی کرپشن ویک ملک بھر میں منایا جارہاہے۔ کرپشن ناسور ہے کرپشن کے خلاف آگاہی انتہائی ضروری ہے کرپشن معاشرے کیلئے دیمک کی طرح خطرناک ہے۔ ہر شخص کو اپنے فرائض میں اخلاص ثابت کرنا ہوگا۔ کسی بھی فرد کی کوتاہی و غفلت بدعنوانی و حرام خوری کے زمرے میں آتا ہے اس سے ہر حالت میں بچنا چاہیے اور اپنے اہل و عیال کو رزق حلال کی فراہمی یقینی بنانی چاہیں رزق حلال عین عبادت ہے جبکہ بدعنوانی میں آخر کار ذلت و رسوائی ہے لہذا ہفتہ انسداد بدعنوانی میں حکومت کا ساتھ دے اور انٹی کرپشن ویک کے سمینارز،ورکشاپس اور آگاہی شعور جاگر کرنے بھر پور حصہ لیں تاکہ معاشرے سے کرپشن جیسے ناسور کو ختم کیا جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button