عالمی یوم معذوران 3 دسمبر افراد باہم معذوری کا بین الاقوامی دن پیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیراہتمام یہ عالمی دن آج منایا جا رہا ہے.ڈاکٹر سید محمد الیاس
خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الحق بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔
پیرا پلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید محمد الیاس کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی تین دسمبر کو افراد باہم معذوری کا عالمی دن شایان شان انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیراہتمام آج منگل 3 دسمبر کو اس بین الاقوامی دن کی مناسبت سے بڑی اور خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔جس میں صوبائی دارالحکومت کے متعلقہ حکام کے علاؤہ تعلیمی و طبی اداروں اور جامعات کے سربراہان، مدرسین اور طلباء و طالبات مدعو ہیں۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق (تمغہ امتیاز) بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔تقریب میں افراد باہم معذوری کی شرکت پر مبنی رنگارنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ جن میں دلچسپ خاکے، مشاعرہ اور انڈور کھیل شامل ہیں۔ جبکہ ادارے کے سبزہ زار میں مختلف تعلیمی و طبی اداروں کی خدمات پر مبنی کاؤنٹرز کے علاؤہ کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں ۔تقریب میں پشاور کے مختلف جامعات اور کالجز کے علاؤہ طبی اداروں کے طلباء و طالبات اور سربراہان مدعو ہیں ۔جبکہ تعلیمی و طبی اداروں کے سٹالز کیلئے چار کیٹیگریز مقرر کی گئی ہیں۔