سوات: انسداد بدعنوانی آگاہی ہفتہ کے آغاز پر اجلاس، کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اظہار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان کے زیر صدارت ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی کی آگاہی کے حوالے سے ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ہیلتھ کے افسران اور سٹاف عملہ نے شرکت کی اجلاس میں ڈی ایچ او سوات کا کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے عوام کی آگاہی و شعور کے حوالے سے 02 دسمبر تا 09 دسمبر 2024 کو ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی /رشوت ستانی منانے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں ہفتہ برائے انسداد بدعنونی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے جاری کردہ واضح احکامات کے بارے میں بتایا گیا کہ اس پر من و عن سختی سے عمل درآمد کیا جائے گااور سختی سے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے اور محکمہ ہیلتھ کے افسران اور دیگر عملے میں آگاہی و شعور اجاگر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالوں کے ہر شعبہ جات، خصوصاً او پی ڈیسز اور مراکز صحت کے حدود و دیواروں پر بینرز لگائے جائے اور تمام متعلقہ ایم ایس اپنے ہسپتالوں اور دہی مراکز میں شکایات بوکس کو یقینی بنانے اور انسداد بدعنوانی و آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد محکمہ صحت میں بدعنوانی اور محکمے کے سٹاف کے رویوں میں واضح تبدیلی لاکر اور بدعنوانی کے خلاف شعوراجاگرکرناہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام محکموں کے افسران کو کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرنے کے بارے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے اس اہم ایجنڈے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے اور معاشرے سے بدعنوانی کا مکمل طور صفایا کرنا ہے کیونکہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا قومی، مذہبی،سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button