لوئیر دیر) تیمرگرہ کے معروف ہسپتال مسرت شوکت میڈیکل کمپلیکس میں گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مسرت علی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے خاتون کی پیٹ سے 20کلو وزنی رسولی نکال دی خاتون کی حا لت خطرے سے باہر جبکہ یوٹرس بھی مکمل طورپر محفوظ ہے اس حوالے سے ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر اختر علی شاہ نے بتایا کہ پیر کے صبح ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے خاتون ش جن کی عمر تقریبا 28 سال ہے ان کی اہل خانہ نے شدید تکلیف کی صورت میں یہاں علاج معالجہ کیلئے لے ائی جہاں پر معروف سینئر گائنالوجسٹ ڈاکٹر مسرت علی نے معائنہ کے بعد خاتون ش کی آپریشن کی اور 20کلو وزنی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا ان کے مطابق ایک طرف رسولی کا کامیاب آپریشن کیا گیاجبکہ دوسری جانب خاتون ش کی یوتڑس کو نقصان پہچنانے سے بھی محفوظ کیا گیا ایڈمنسٹر یٹر اختر علی شاہ کے مطابق 28سالہ خاتون ش کی آپریشن صحت انصاف کارڈ کے زریعے مفت کیاگیا مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور دو تین دن بعد ان کو ہسپتال سے فارغ کیا جائے گا۔