سوات: خاتون کے قتل میں شوہر اور چچازاد کی گرفتاری، آلہ قتل برآمد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ مقتولہ کا شوہر ہی اس کا اصل قاتل نکلا ۔ایس ایچ او تھانہ شاہ دھیرئی حبیب سیدخان کے مطابق 27 نومبر کو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کتیاڑ کے علاقے میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ مقتولہ کے شوہر زاہد اللہ ولد حکیم خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو روحانی علاج کے لئے لیکر جارہاتھا کہ اس دوران پیچھے سے نقاب پوش شخص نے فائرنگ کردی جس میں بال بال بچ گیا اور میری بیوی جاں بحق ہوگئی ۔ شوہر نے اپنے قریبی رشتہ داروں امیر محمد اور محمدخان پسران امان اللہ کے خلاف دعویداری کی۔ تاہم پولیس نے شک کی بنیادپر اس کیس کی تفتیش کی اور مقتولہ کے شوہر زاہد اللہ اور اس کے چچازاد اقبال نے ہی قتل کی واردات کی ہے ۔جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتا رکرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button