ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت دیر پائین میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے میٹنگ۔
۔ میٹنگ میں الیکشن کمشنر جناب عدنان خان، ضلعی مردم و خانہ شماری انچارج دیر پائین جناب بخت عالم جناب عبیدالرحمان (ایم۔ پی۔ اے / ڈیڈک چئیرمین) تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائیندوں نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنے تجاویز پیش کی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ ہرمردم شماری کے بعد تمام پاکستان میں نئی حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے مقصد عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
۔ نئی حلقہ بندیوں کے کئے تمام پاکستان میں ایک جیسا فارمولا اور رولز لاگو ہوتے ہیں۔
۔ کئی حلقہ بندیوں میں آبادی کا تناسب بھی ایک جیسا نہیں ہوتا۔
۔ حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیاں مشترکہ لایحہ عمل طے کریں ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کریں گے۔
۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائیندوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کل 3 دسمبر کو مشترکہ لائحہ عمل کے لئے دوسرا نششت ہوگا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے مشاورت سے مشترکہ لایحہ عمل طے ہوگا۔