بونیر(اے ار عابد سے) پی پی پی کے 57 واں یوم تاسیس پر امنور ھاوس میں بڑی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت شیر چغرزی شیر زمان خان نے کی ہے۔تقریب میں پارٹی ضلعی قائدین اور جیالے کثیر تعداد میں شریک ہوئے ہیں۔تقریب شام کو ضلعی قائدین کے تقاریر سے پہلی نشست کے بعد وقفہ نماز اور پھر اتش بازی کی گئی اور بھر پور جشن منایا گیا اور جیالوں نے جیئے بھٹو جیئے زرداری جیئے بلاول کے نعرے لگائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس شیر زمان خان صدر یوسف علی خان ڈاکٹر عمران شاہ ڈاکٹر سلطان زیب زربر خان فضل اکبر انور جہان افتخار خان شیرزمان افسر خان اکبر علی امیر ولی اور اکبر علی باچا نے بھٹو خاندان کے قربانیوں کا زکر کیا اور بھٹو شہید کی جانب سے غریب عوام کو روٹی کپڑا مکان کانعرہ دے کر نئی پارٹی بنانے اور اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے دنیا سے روابط استوار کرنے اور اسلام پاکستان اور غریب عوام کے لئے تاریخی خدمات انجام دینے کا بھی زکر کیا اور یاد دلایا کہ بھٹو خاندان نے جانوں کی قربانی پیش کرکے غریب خوشحالی مشن کو بے نظیر کی شہادت تک جاری رکھا اور اس تسلسل کو بلاول بھٹو اور آ صف علی زرداری اگے بڑھا رہے ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سب ملکر پارٹی کو منظم کریں گے اور بونیر میں پہلی جیسی قوت بنائیں گے اور مرکزی و صوبائی قیادت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تحصیل یوسی اور ویلج کونسل کی سطح تک پارٹی کو منظم اور فعال بنائیں گے اور شہید بھٹو کے مشن کو اگے بڑھائیں گے۔