وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور عوامی ایجندہ کے تحت اج مورخہ 4 دسمبر 2024 کو ڈپٹی کمشنر دیر لوئیر محمد عارف خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر زید صافی نے درجہ زیل کاروائیاں کی۔
1. ضلعی انتظامیہ کے جانب سے LPG کے غیر قانونی ڈسٹریبیوٹرز پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے تیمرگرہ بازار میں متعدد غیر قانونی LPG ڈسٹریبیوٹرز سے قومی شناختی کارڈ ضبط کر کے دکانات سیل کر دی ۔
2. سرکل تیمرگرہ میں تمام پیٹرول پمپس کا وزٹ کر کے ریٹ اور گیج چیک کی جن پیٹرول پمپس کے ساتھ قانونی دستاویزات ،فام کے، اور اگ بجھانے کے الات موجود نہیں تھے ان سے قومی شناختی کارڈ ضبط کر لیں ۔
3. لیویز ڈی ایس بی اہلکاران کے ساتھ میٹنگ کر کے ہدایات جاری کر دی کہ اپنے علاقے میں ہر چیز پہ باریک بینی کیساتھ نظر رکھنا ہے اور جلسہ جلوس کیساتھ ساتھ ٹیمبر مافیاز اور دیگر کریمنل لوگوں کا بھی تعقب کرنا ہے۔
4. سرکل لیویز صوبیداران کہ ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کر کے لیویز جوانوں کو موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ ڈیوٹی کرنے کی ہدایات کریں ۔ڈیوٹی کے دوران موبائل کا استعمال اور دیگر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی ۔اگر کسی نے ہدایات پر عمل نہیں کی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
رپورٹ عرض ہے