پنجاب حکومت کی تعصب پسندی، پختونوں پر مظالم: میئر سوات شاہد علی خان

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعصب کی سیاست شروع کی ہے اور خیبر پختونخوا کے پختونوں کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد علی خان نے کہا کہ پرامن مظاہرین کو جس طرح مظالم کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ تاریخ کا بد ترین باب بن چکا ہے، نہتے کارکنوں پر گولیا ں اور لاٹھیاں برساکر پنجاب حکومت نے بر بریت کی تاریخ رقم کر دی ہے جبکہ اوپر سے ان پر بے جا مقدمات بھی قائم کردیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی پچھلے ادوار اور حالیہ دنوں میں کئی کیس بنادیئے گئے جن میں کئی کیسز میں جیل کاٹ چکا ہوں جبکہ کئی کیس اب بھی زیر سماعت ہیں اور یہ سب خان صاحب کا ساتھ دینے کی سزا ہے مگر ہم اب بھی خان صاحب اور کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں ان سے کوئی بھی جدا نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ اتنی تکالیف اور مصائب کے باوجود بھی حالات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور جب تک زندہ ہیں یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ سنگین صورتحال میں کارکنوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ جس طرح ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اسی طرح وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button