سوات: خپل کور ماڈل اسکول میں سائنس، آرٹس اور ثقافتی نمائش کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ  سوات میں قائم۔یتیم اور بے سہارا بچوں کے ادارہ خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مکانباغ مینگورہ سوات میں ایک روزہ سائنس،آرٹس اورثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا ،تقریب کے مہمانی خصوصی سوات میئر شاہد علی خان تھے نمائش کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا گیا، میئرسوات شاہد علی نے نمائش میں لگائی گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کے بنائے گئے مختلف ماڈلز میں خوب دلچسپی لی اور بچوں کی تخلیقی کام اور فنکشنل ماڈلز کو سراہا، انہوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے عملی طور پر کام کرکے بچّوں میں خو د ا عتمادی کو فروغ ملتاہے جس سے طلبا میں مخفی تخلیقی صلاحیتوں کو نکہارا جاسکتا ہے،جو خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج ایک بہترین انداز میں کررہا ہے،مہمانی خصوصی نے طلباء کے لئے لاہور کا تفریحی ٹور کا وعدہ بھی کیا ، نمائش میں مختلف سٹال لگائے گئے تھے جن میں، میتھس، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی،اسلامیات، اردو، انگریزی، روایتی کھانے، روایتی لباس، پاکستان سٹڈیز، روایتی کھیل،پشتون حجرہ،تاریخی و سیاحتی مقامات،پشتو روائتی رقص اور لذیزکھانوں کے فوڈ سٹریٹ شامل تھے،نمائش میں آئے ہوئے مختلف سکولز کے طلباء،اساتذہ اور مختلف طبقہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے خصوصی دلچسپی لی اور ادارے کے اس کاوش کو سراہا۔
آخر میں مہمانی خصوصی کو ڈائریکٹر محمد علی نے میٹنگ ہال میں خپل کور فاونڈیشن کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ بھی دی۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button