
باجوڑ۔ ضمنی الیکشن 2024. حلقہ PK-22 باجوڑ۔ سخت سیکیورٹی حصار میں الیکشن میٹریل اور عملہ متعلقہ پولنگ سٹیشنز کو روانہ۔
باجوڑ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں پہلے سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق الیکشن عملہ بمعہ الیکشن میٹریل سخت سیکیورٹی حصار میں متعلقہ پولنگ سٹیشنوں کو روانہ کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ بذات خود الیکشن میٹریل کی باحفاظت ترسیل اور تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام پولیس افسران کو الیکشن کے سامان کی حفاظت، امن وعامہ اور فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ الیکشن ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری کی۔