نیٹ اور موبائل کے غلط استعمال سے معاشرتی بگاڑ، دینی مدارس میں تعلیم پر زور

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) نیٹ اور موبائل کے غلط استعمال کی وجہ اسلامی معاشرہ تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔دور جدید کی فتنوں اور لادینی قوتوں کے سازشوں سے بچنے کیلئے واحد حل اپنے نئی نسل کو اسلام کی پاکیزہ تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے دینی مدارس میں داخل کروانا چائیے ۔
ان خیالات کا اظہار مدرسہ دار القرآن توحید آباد ڈھیرے تالاش لوئر دیر میں منعقدہ سالانہ دستار بندی وتقریب تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی کلیدی شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد الجلیل نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مدرسہ دار القرآن کے سالانہ دستار بندی تقریب سےشیخ القرآن و الحدیث مولانا حکیم اللہ فاروقی ،مفتی افتخار الرحمٰن ،مولانا محمد یوسف اور مہتمم مولانا محمد بن گل حبیب،مولانا سمیع اللہ،قاری غلام نبی فاتح اور نعت خواں مولانا عتیق الرحمن عاجز ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد الجلیل نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا قرآن وحدیث کے تعلیمات سے دوری کے سبب ہمارے معاشرہ روز بروز بیگاڑ اور بے راہروی کے طرف جارہا ہے ۔فحاشی اور بے حیائی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے وجہ سے ہم ناگہانی آفات اور اموات سے دو چار ہے ۔دنیا سے لگاؤ اور محبت کی وجہ سے ہمارے زندگی سے سکون اور اطمینان ختم ہو چکا ہے ۔رزق کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے ۔اپنے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کے بجائے دینی مدارس میں داخل کرواکر عالم دین بنایا جائے ۔شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد الجلیل کا مزید کہنا تھا کہ اے لوگو آگر تم اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہو تو اللہ سے ڈرو اور گناہوں سے توبہ کرو ۔تاکہ ہمارے دنیا و آخرت سنوار سکے ۔خواتین کو چاہیئے کہ وہ لباس تقویٰ اختیار کریں ۔اور نوجوان نسل نیٹ اور موبائل کے غلط استعمال سے کنار کش ہو جائے ۔ورنہ دنیا و آخرت کے رسوائی اور بربادی ان کا مقدر بن جائے گی ۔مدرسہ دار القرآن توحید آباد ڈھیرے تالاش لوئر دیر کے سالانہ دستار بندی وتقسیم اسناد تقریب کے دوران 40فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو اسناد ،اعزای شیلڈ دی گئے ۔اور ساتھ ہی چادر اور دستار فضیلت بھی پہنائے گئے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button