
ممبئی: عاطف اسلم کی بالی ووڈ میں واپسی کی خبر پر ہندو انتہا پسند تنظیم نے دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرا نونرمی سینا کے رہنما راج ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہندو انتہا پسند رہنما نے کہا کہ بالی ووڈ پروڈیوسرز جو عاطف اسلم کو بالی ووڈ میں واپس لانے اور ان کے لیے ریڈ کارپٹ رول کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہندو انتہا پسندی کے ایک اور رہنما نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں لانے والوں کو اپنا وقت دکھانا پڑے گا۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی بھی فلم پروڈیوسر اپنے پروجیکٹ میں پاکستانی فنکار کو کاسٹ کرنے کی غلطی نہ کرے۔
عاطف اسلم کی حمایت کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے مشہور بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ چند روز قبل بالی ووڈ کے ایک فلم پروڈیوسر نے اعلان کیا تھا کہ عاطف اسلم اپنی نئی فلم میں ایک گانا گائیں گے۔ بالی اسلم کے 7 سال بعد