
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین کا گورنمنٹ ہائیری سیکنڈری سکول رباط اور گورنمنٹ پرائیمری سکول اسیگی رباط کا دورہ
آج ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) جناب محبوب الہی، ایگزیکٹیو انجنئیر (سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ) کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیری سیکنڈری سکول رباط کا دورہ کیا۔
پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رباط جناب محمد عباس خان نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ سکول میں اس وقت 900 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ جنوری 2023 میں سکول کی توسیع کے لئے عمارت کا ذیادہ تر حصہ گرادیا گیا۔ تعداد ذیادہ اور کلاس رومز کم ہونے کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہیں۔ انجنئیر سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز ڈویژن نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پی سی ون کے مطابق سکول توسیع کا دورانیہ دو سال ہیں مگر فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعمیراتی کام میں تاخیر ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ عارضی طور پر سکول کے لئے ایک ہفتہ کے اندر اندر کرایہ پر مناسب بلڈنگ کا اہتمام کریں جس میں تمام سہولیات دستیاب ہو۔ تاکہ سکول پر جلد از جلد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے۔ ایگزیکٹیو انجنئیر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرتب کیا جائے تاکہ صوبائی حکومت کو فنڈ کی فراہمی کے لئے مراسلہ بھیجا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں جاری جماعت نہم کے ہال کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔
۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائیمری سکول آسیگی تیر رباط کا دورہ کیا۔
۔ پرنسپل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکول میں اس وقت 400 طلبا و طلبات زیر تعلیم ہیں۔ سکول میں طلبا و طلبات کی تعداد ذیادہ اور کلاس رومز کم ہیں جس کی وجہ سے تین کلاسز کو ٹینٹ میں ایڈجسٹ کیا گیا ہیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو سکول میں اضافی کلاس رومزکی تعمیر اور دوسرے سہولیات کی فراہمی کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی احکامات جاری کئے۔