ڈپٹی کمشنر دیر پائین  کے زیر صدارت تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے میٹنگ

Spread the love

۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب گوہر علی ، پلاننگ آفیسر جناب نوید اللہ ، جناب محمد بشیر خان (ایم۔ این۔ اے) جناب سید محبوب شاہ (ایم۔این۔اے) جناب ہمایون خان (ایم۔ پی۔اے) جناب شفیع اللہ خان (ایم۔پی۔ اے) جناب محمد اعظم خان (ایم۔پی۔اے) نمائیندہ جناب عیبدالرحمن (ڈیڈک چئیرمین/ ایم۔پی۔اے) جناب تحصیل ناظم خال جناب اشفاق الرحیم، تحصیل ناظم بلامبٹ جناب شاکر شعیب، تحصیل ناظم ادینزئی جناب سید فیروز شاہ ، پرنسپل تیمرگرہ میڈیکل کالج ، ایم ۔ ایس ڈی۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ ینگ ڈاکٹر ایسوشین ڈاکٹر لیاقت ، تیمرگرہ میڈیکل کالج کے ایڈمن ڈاکٹر وقار عالم ، ایگزیکٹیو انجنئیر پیسکو ، ایگزیکٹیو انجنئیر بلڈنگ (سی۔اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔
۔ پرنسپل تیمرگرہ میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ نے تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تمام ایشوز کو فورم میں ہائی لائیٹ کیاگیا۔
۔ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لئے خریدی گئی تمام آلات کی تفصیل اور ریکارڈ کو پرنسپل کو حوالہ کیا جائے ۔
۔ فورم میں کالج بلڈنگ ایشوز، تیمرگرہ میڈیکل کالج ہاسٹل لینڈ ، سولرایزیشن آف بلڈنگ ، مرمتی کام ، ٹرانسفرمر انسٹالیشن، پی۔ ایم۔ڈی۔سی کے معیار کے مطابق تمام سہولیات کی فراہمی ، تیمرگرہ میڈیکل کالج کے تمام طبی آلات کی پی۔سی ون کے مطابق حوالگی۔ تیمرگرہ میڈیکل کالج کو فعال بنانے کے لئے تیمرگرہ ہسپتال میں نادستیاب سہولیات کی فراہم اور دوسرے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
۔ فورم نے فیصلہ کیا کہ ہفتہ وار یا ماہانہ کے بنیاد کے پر تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے میٹنگ ہوگی۔
۔ میٹنگ میں دیر پائین کے دوسرے اہم عوامی مسائیل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
۔ تمام منتخب نمائیندہ گان نے یقین دہانی کی کہ مزید فنڈ کی فراہم اور صوبائی سطح پر تیمرگرہ میڈیل کالج کے جتنے مسائیل ہیں ان کے حل کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button