
اپر چترال میں کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف/ حیات فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیل مستوج , موڑکھو اور تورکھو تحصیل کے سینکڑوں مستحق افراد میں ونٹرائزڈ کیٹس تقسیم کئے گئے۔
اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر ذاکر زخمی)کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف/حیات فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے تعاون سے تحصیل مستوج اور تحصیل موڑکھؤ تورکھو کے سینکڑوں مستحقین میں ونٹر ریلیف آئٹمز جن میں (رضائی،جرابیں، سوئٹرز وغیرہ پر مشتمل کیٹس شامل تھے) تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ ار اپر چترال اور معاون اسٹاف بھی موجود تھے ۔ جو ڈسٹریبیوشن کے عمل کی نگرانی کررہے تھے۔اس بار ونٹر پیکیج کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے بلدیاتی نمائیندوں کو باقاعدہ طور پر شریک کیے گئے جو اپنے حلقوں کے مستحق افراد کی فہرست مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ کو دی تھی ۔ضلعی انتظامیہ ، کنگ سلمان ہیومینٹرین/حیات فاؤنڈیشن کے آفیشلز فراہم کردہ فہرستوں کی روشنی میں پیکیج تقسیم کی جو بہت ہی خوش ائیند اقدام ہے ۔