
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) غیر سرکاری تنظیم اے بی کے ٹی کے انتخابات مکمل ،نو منتخب کابینہ فروری کے رواں ہفتے میں اپنے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے ۔
ایسوسیشن فار بہیویر اینڈ نالج ٹرانسفارمیشن (ABKT)کابینہ کے الیکشن کا انعقاد کیا گیا ۔قبل ازیں جنرل باڈی کا اجلاس عبوری کمیٹی کے چیئرمین سینئر صحافی حبیب محمد خٹک کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں جنرل باڈی کے 30 رجسٹرڈ رضار ممبران میں سے 23 نے شرکت کر کے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ اور نئے کابینہ کے سات ممبران کا ائندہ تین سال 2025 تا 2027تک کیلئے انتخاب کیا۔ الیکشن کے دوران محکمہ سوشل ویلفئیر لوئر دیر کے تین ذمہ دار افسران بہرور شاد، زبیر شاہ اور رحیم اللہ نےشرکت کی۔ الیکشن کا انعقاد تین رکنی عبوری کمیٹی کے چئیرمن سینئر صحافی حبیب محمد خٹک کے چئیرمین شپ کے تحت پر آمن اور خوشگوار ماحول میں پایہ تکمیل تک پہنچا ۔ نئی منتخب شدہ کابینہ کے ممبران فروری کے رواں ہفتے میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیگی اور اگلے تین سال تک اپنے خدمات سر انجام دیں گے۔ ABKT کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاد بیگم نے نئے کابینہ کے ممبران کو انکے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئےرضاکارانہ خدمات کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے نئے کابینہ سے ABKT کے ماضی کے خدمات کے بہتر ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی توقع کا اظہار بھی کیا۔