
چکدرہ (احسان دانش)پیپلز پار ٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے
کہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا، اگلے الیکشن میں پیرا شوٹرز کا انجام بہت ہی برا ہوگا،
ملاکنڈ ڈویژن سے پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے نشستیں جیتیں گی،
20 نومبر کو بلاول بھٹو کا دورہ دیر الیکشن کمپین کا آغاز ہوگا،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو کے دورہ دیر کے حوالے سے چکدرہ میں منعقدہ ملاکنڈ دویژن کے پارٹی عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر نجم الدین خان،ڈویژنل صدر ملک عظمت خان، اکرم خان، سابق ایم پیز سلیم خان، صاحبزادہ ثناء اللہ،سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی، اشفاق الرحمان باچا، امیر اللہ خان، شیر بہادر، عالم زیب اتمانی اور صیف اللہ خان سمیت کئی دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر مقرین نے 20 نومبر کو پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ دیر کے حوالے سے بھر پور تیاریوں کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کو ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کا گڑھ بنانے کا اعادہ کیا، اجلاس سے صوبائی صدر نے نے اپس کے ختلافات کے کاتمے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دن کوئی اور کی طرف سے بکسیں بھرنے کی امید نہ رکھے یہ کام صرف عوام ہی کرسکتے ہیں اور جس کا عوام سے رابطہ ہوگا ووٹ انہیں کو پڑیگا، صوبائی صدر نے کہا کہ 2024 کے الیکشن میں پرانے حربے استعمال نہیں ہونگے اسلئے کسی کے بہکاوے میں نہ آئے اور اپنی پارٹی کے ساتھ جڑے رہیں۔