جماعت اسلامی ایک صدا بہار تحریک کا نام ہے: ملک شاد نواز خان

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) حلقہ بھر میں آئے روز مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا جوق در جوق شمولیت اختیار کرنا عوام کا جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔

جماعت اسلامی ایک صدا بہار تحریک کا نام ہے کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا ۔ملک شاد نواز خان

ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی پی کے 16کے نامزد امیدوار ملک شاد نواز خان نے اپنے حلقہ انتخاب علاقہ تالاش کے مختلف مقامات چینو ،باجوڑو اور بریکوٹ تالاش وغیرہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مختلف کارنر میٹنگ میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار پی کے 16 ملک شاد نواز خان ،جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے سابق امیر مولانا قاری جاوید اقبال ،سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ ،یونین کونسل بانڈہ گئی تالاش جے آئی امیر حکیم سید ،وی سی چئیر مین ملک سردار علی ،پاک آرمی سے ریٹائیرڈ صوبیدار میجر سلطان بہادر ،حاجی امیر باز خان ،حاجی بخت زمین خان جے آئی یوتھ مقامی صدر مشتاق احمد خان ،باچہ غنی ،صوبیدار بخت گل ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے پی کے 16 کے نامزد امیدوار ملک شاد نواز خان نے مزید کہا کہ میں حلقے کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہوں ۔کیونکہ دیر لوئر میں بیشتر ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبے جماعت اسلامی کے مرہون منت ہے ۔

اور نامکمل منصوبوں کے تکمیل بھی جماعت اسلامی کے بغیر ناممکن ہے ،جماعت اسلامی ایک صدا بہار پارٹی ہےجو کہ اقتدار کے بغیر بھی عوام کے خدمت میں لگے رہتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی نے مربوط منصوبہ بندی کرچکی ہے ۔کامیابی کی صورت میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب ضرور پورا کیا جائے گا ۔

اگر دیر لوئر کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد جاری رکھتے ہوئے اپنا قیمتی ووٹ ترازو پر ثبت کیا ۔تو پاکستانی قوم کا معیار زندگی بہتر سے بہتر بنایا جائے گا ۔

جماعت اسلامی نے ہمیشہ روایتی سیاست سے ہٹ کر عوام کی بلاتفریق خدمت کیا جائے گا ۔ملک شادنواز خان نے جماعت اسلامی کے دیگر مشران کے ہمراہ جماعت اسلامی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو موپلر اور ٹوپیاں پہنا کر ان کے استقامت کیلئے دعائیں مانگی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button