چارسدہ(نمائندہ حصوصی ) مدرسہ دارالعلوم حاجی صاحب ترنگزئی میں سالانہ جلسہ دستاربندی ہزاروں فرندان توحید کے دعاؤں اور آہ وبکا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا امت مسلمہ کے اتفاق واتحاد کیلئے دعائیں مانگیں گئیں 100 سے زائد فضلاء اور افتاء کے طلباء فارغ التحصیل ہوئے جلسہ دستار بندی کے موقع پر 100 سے زائد موٹے چاول کے دیگ مہمانوں کو کھلائےگئے
جلسہ دستار بندی سے مہتمم مدرسہ حاجی صاحب ترنگزئی شیخ الحدیث مولانا پیر زبیر جان حقانی شیخ الحدیث مولانا عبد الحلیم دیر باباجی شیخ الحدیث مولانا فخرالاسلام باباجی مفتی عبد اللہ شاہ مولانا عبد الحق خاکی مفتی شبیرپشاور مولانا نور محمد اور پنجاب سے آئے ہوئے علمائے کرام اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت میں جوڑ اور اتحاد ہی کامیابی کازینہ ہے
اور امت میں بگاڑ سے معاشرے میں نقصان ہو گا انہوں نے فارغ التحصیل علمائے کرام اور مفتیان سے کہا کہ فراغت کے بعد آگے آپ کی ڈیوٹی بہت مشکل ہو گی کیونکہ اب آپ کے ہاتھوں قوم کے بچوں کا مستقبل ہے اور اسی دین کی شمع سے آنے والے مستقبل کو دین اسلام پہنچانا اور سکھانا آپ کی ذمہ داری ہے اس موقع پر 74 فضلاء 16 مفتیان کرام اور 16 حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی