
سوات(بیورورپورٹ)
کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر سے ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عدنان ابرار نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس دوران سوات میں سیاحت کی بحالی، ترقیاتی منصوبوں اور نئے سیاحتی مقامات کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل عدنان ابرار نے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کو اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت سیاحتی ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور سیاحوں کے لیے مزید پرکشش مقامات کھولنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے سوات میں جاری منصوبوں اور مستقبل میں سیاحت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر کمشنر عابد وزیر نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوات قدرت کا انمول تحفہ ہے، جو اپنی بے مثال قدرتی خوبصورتی کے باعث ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور درپیش تمام رکاوٹوں کو انتظامیہ کے تعاون سے دور کیا جائے گا۔
کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سوات کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنانے کے لیے حکومت اور متعلقہ ادارے مل کر کام کریں گے، تاکہ قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
۔۔۔۔