
خیبر: لنڈی کوتل بازار اور باب خیبر کے مقام پر مظاہروں کا انعقاد کیا گیا،
خیبر(صائم افریدی) ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل اور جمرود میں یومِ اقلیت کے موقع پر کرسچین کمیونٹی کا یوم سیاہ منایا گیا اور کالے جھنڈے اٹھائے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے رہائش پذیر ہے،اور بہت وقت سے پرانے اور بوسیدہ مکانات میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں لیکن ہمارے مطالبات نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ
کرسچین کمیونٹی کےلئے نئے مکانات کا بندوبست کیاجائے قبرستان کےلئے جگہ نہیں؛ اموات کو تدفین کےلئے پنجاب لے جانے پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے سیاہ پرچم اور پلے کارڈز اٹھا کر مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔اور واضح کیا کہ اگر اسکے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو دھرنے پر مجبور ہونگے ۔