چترال بونی شندور روڈ: چیئرمین میر جمشید الدین کی مرکزی سیکرٹری مواصلات سے ملاقات، فنڈز اور کام میں تیزی کی یقین دہانی

Spread the love

چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین کا مرکزی سکرٹری مواصلات سے ملاقات۔ چترال بونی شندور روڈ کام کی سست روی اور فنڈز کے مسلے پر تبادلہ خیال۔ سکرٹری نےکام میں تیزی لانے اور فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔ میر جمشید الدین ۔

اپر چترال) نمائندہ نوائے دیر)تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین نے چترال بونی شندور روڈ میں کام کی سست روی اور فنڈز کی اجرا کے سلسلے آج مرکزی سکرٹری مواصلات علی شیر محسود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں چترال بونی شندور روڈ کے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیرمین نے روڈ پر کام کی رفتار میں تیزی لانے اور فنڈز کے اجرا کے بارے سکرٹری مواصلات سے خصوصی درخواست کی۔جس پر سکرٹری مواصلات نے کام کی رفتار میں تیزی لانے اور مطلوبہ فنڈز کی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔چیرمین میر جمشید الدین نے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ سکرٹری مواصلات ان کے خصوصی درخواست پراگلے ہفتے انشاء الله چترال کا دورہ فرمائینگے جہاں چترال بونی شندور روڈ پر کام کی رفتار اور معیار کا بذاتِ خود جائزہ لینگے اور ساتھ دوسرے چالو منصوبوں کا بھی دورہ کرینگے اس موقع پر سکرٹری مواصلات ٹیلی فون پر جی۔ ایم این ایچ اے سے رابطہ کرکے کام میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ساتھ لاواری ٹنل چترال سائٹ اپروچ روڈ کے بارے بھی گفتگو ہوئی سکرٹری نے کہا کہ چترال آتے ہوئے ٹنل اپروچ روڈ کا بھی جائزہ لیا جاکر لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔اس ملاقات میں ڈپٹی سکرٹری کمیونکیشن ڈویژن بشارت احمد بھی موجود تھے۔چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو سکرٹری مواصلات کا چترال کے مسائل پر دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سکرٹری مواصلات کی مجوزہ دورہ چترال کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button