
جوانوں پر علم حاصل کرنا والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔منشیات کا استعمال ترک کیا جائے ۔موبائل کا مثبت استعمال کیا جائے ۔حاجی زیب الرحمن خدائی خدمت گار میدان دیر لوئیر کا خطاب ۔
آج لعل قلعہ گراؤنڈ میں دیر سکاؤٹس کے زیر اھتمام منعقدہ تقریب کے دوران خدایی خدمت گار حاجی زیب الرحمن نے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کی خاطر اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ موبائل کا استعمال مثبت انداز سے کرلیں۔۔اور غلط طریقے سے موبائل کا استعمال نہ کیا جائے۔اجکل کے نوجوانان موبائل غلط استعمال کی وجہ سے جرایم پیشہ ہوتے ہیں۔اگر موبائل کی صحیح استعمال کیا جائے تو آج کے جوانان معاشرے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے جوان نسل کو ہدایت دی کہ منشیات کا استعمال ترک کرے اور ان کی بجائے تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیں۔علم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
یاد رہے کہ میدان میں حاجی زیب الرحمن عمائدین میں سے ایک ہے جو کہ عواموں کی فلاح و بہبود اور صلح اصلاح اور افہام وتفہیم میں اھم کردار ادا کرتا ہے۔