
چکدرہ(احسان دانش) ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ابراہیم خان نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ، سکالر نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان خان کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا” سوشیولوجیکل اینلسس آف فیکٹرز انفلووینسنگ پولیسنگ ان خیبر پختونخوا پاکستان ” سکالر کے تحقیق کا موضوع جبکہ شعبہ سوشیالوجی یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر نیاز محمد اور یونیورسٹی آف بلوچسران کوئٹہ کے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین ان کے بیرونی ممتحن تھے ، ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز اور فیکلٹی ممبرز نے ڈاکٹر ابراہیم خان اور ان کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر عدنان خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ـ