کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

Spread the love

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور کرکٹ بورڈ کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم ایئرپورٹ پہنچے تو لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ٹیم منیجر بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

کھلاڑیوں اور انتظامی عملے کے استقبال کے لیے ان کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے اور اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو ان کی گاڑیوں تک لے گئے اور کچھ شائقین نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button