چمبر آف کامرس اور تاجر فیڈریشن پاک فوج کی اقدامات کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چمبر آف کامرس لوئر دیر

Spread the love

لوئیر دیر) ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد اور ہرزہ سرائی کرنے والے ملک دشمن ریٹایرڈ میجر عاد ل راجہ کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے،

ارمی چیف عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی معیشت سنبھل گئے،

چمبر اٖف کامرس اور تاجر فیڈریشن پاک فوج کی اقدامات کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

ان خیالات کا چمبر آف کامرس لوئر دیر کے صدر سید نور عالم سینئر نائب صدر خالد اقبال جنرل سیکرٹری گل واحد،عبد اللہ اور ایگز یکٹیو ممبر سجاد کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

چمبر آف کامرس کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ ملک اس وقت ایک مستحکم پوزیشن پر آگئی ہے

ڈالر کی بلیک مارکٹینگ روکنے سمیت پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آگئی ہے

جس کا سارا کریڈٹ ارمی چیف عاصم منیر اور پاک فوج کو جاتاہے

انھوں نے کہاکہ پک فوج کی معاشی اصلاحات کے نفاذ کی بدولت نہ صر ف ملکی تاریخ میں سٹاک ایکس چینچ بلند سطح پر پہنچ گیا ہے

بلکہ اکنامک فورس کے قیام کی وجہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھیانے شروع ہوگئی ہیں

چمبر آف کامرس کے رہنماؤں نے کہاکہ ملک کی مستحکم پوزیشن آنے پر بیرون ملک میں ریٹائرڈ میجر عادل راجہ سے ہضم نہیں ہورہی اور وہ مسلسل ملکی ریاستی اداروں کے خلاف منفی پر وپیگنڈہ پر اتر ائے ہیں

انھوں نے کہاکہ موصوف نہ صرف پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ بیرونی سازش کے تحت زہر اگل رہے ہیں

انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور انٹر پول اور ایف ائی اے کے زریعے گرفتار کرکے غدار وطن کو سخت ترین سزا دی جائے،

انھوں نے کہاکہ ملک کی معیشت مستحکم کرنے اور ملک کو اقتصادی طورپر مضبوط کرنے پر چمبر آف کامرس اورملک کے تاجر فیڈریشن خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ارمی چیف عاصم منیر کی قیادت اور فیصلوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button