
لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)یتیم بچوں کی پرورش کرنا اور انہیں معاشرہ کی کارامد شہری بنانا ہم سب کی مزہبی، انسانی،اور اخلاقی فرض ہے یتیم بچوں کے پرورش کرنے و الے روز قیامت کے روز پیا رے نبی حضرت محمد کے ایک ساتھ ہونگے
ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ دیر سکاوٹس بریگڈئیرثنا ء اللہ، ڈپٹی کمشنر فواد احمد، جما عت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعز ازلملک افکاری، سابق ایم این اے صاحبزادہ یعقوب خان، الخدمت فاونڈیشن پاکستان نائب صدر فضل محمود، صوبائی صدر وقاص چمکنی، لوئر دیر کے صدر حفیظ اللہ خاکسار ودیگر نے پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں الخدمت فاونڈیشن لوئر دیر کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے منعقدہ ایک روزہ فیملی فن میلہ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انھوں نے کہا کہ الخدمت فا ونڈیشن قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، اور حادثات کی صورت میں کمر بستہ ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے
کمانڈنٹ دیر سکاوٹس بریگیڈئیر ثناو اللہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ طلباء ملک وقوم کا مستقبل ہے
اس سے قبل الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صد رفضل محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں 28 ہزار یتیم بچوں کی پرورش کررہی ہے
لوئر دیر میں 6 ہزار یتیم بچوں کی گھروں میں کفالت جبکہ گل آباد لوئر دیر میں اغوش سنٹر میں یتیم بچوں کی تعلیم،وتربیت اور رہائش کی سہولیات فراہم کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے فلسطین کے متاثرہ مسلمانوں کے لئے 2 ارب روپے کا فنڈز اکٹھا کرکے بھیج دیا ہے جبکہ الخدمت فاونڈیشن نے ے ترکی کی زلزلہ زدگان کے لئے بھی امداد بھیج دیا ہے فیملی فن میلہ میں فیملی کے لئے میڈیکل کیمپ، خون کی سکریننگ، اور مختلف سٹال لگائے گئے تھے۔