
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں داخلوں کے اجراء اور طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوجر خان میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا۔
گوجر خان اور ملحقہ اضلاع سمیت آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے داخلوں کی لیے فارم جمع کروا دیئے۔
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خطہ پوٹھوہار سمیت ملحقہ اضلاع کے نوجوان طلباء وطالبات کو بڑھ چڑھ کر مقامی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تاکید۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان راولپنڈی میں مختلف پروگرامز میں داخلے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے تاکہ خطہ پوٹھوہار اور ملحقہ اضلاع کے طلباء وطالبات استفادہ حاصل کر سکیں۔
پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان کی طرف سے تعلیم سے وابستہ اداروں کو پوٹھوہار کیمپس کی تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے خطوط بھی ارسال۔خطہ پوٹھوہار بلخصوص گوجر خان کے نوجوانوں کو جدید اور اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان میں تعلیمی سر گرمیاں شروع ہونے سے خطے میں اعلیٰ تعلیم کا مقامی سطح پر حصول ممکن کر کے دکھا دیا۔
اسپیکر نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے ہیں۔
خطہ پوٹھوہار کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
اسپیکر کی پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔
گوجر خان اور خطہ پوٹھوہار کے عوام کا پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں داخلوں کے اجراء پر اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اظہار تشکر۔راجہ پرویز اشرف نے عوام سے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کر دیکھایا۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوہار کے عوام پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان کے قیام اور داخلوں کے اجراء پر اسپیکرقومی اسمبلی کے خصوصی مشکور ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے خطہ پوٹھوہار بلخصوص گوجر خان کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔