ڈپٹی کمشنر سوات کا مختلف شعبوں کا دورہ، عوامی سہولت کے لیے اقدامات کا جائزہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اپنے دفتر کے مختلف شعبہ جا ت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلحہ لائسنس برانچ، پرفارمنس مینیجمنٹ ریفارمز یونٹ، جنرل برانچ، اکاؤنٹس برانچ، قانونگو برانچ اور دیگر شعبوں میں موجود عملے سے ملاقات کی اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈائری اور ڈیسپیج نمبر الاٹ کرنے کے عمل کو فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ شفاف اور تیز سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اس موقع پر کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی اور فوری ریلیف یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی انتہا ئی دیانت داری، مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔اسلحہ لائسنس برانچ میں موجود درخواست دہندگان سے ملاقات کے دوران، ڈپٹی کمشنر سوات نے اُن کے مسائل اور درخواستوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے برانچ کے عملے کو تاکید کی کہ وہ عوامی خدما ت کو بروقت اور خوش اسلوبی سے نبھائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سا منا نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button